ترکیا کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد جو کچھ اہل غزہ کے ساتھ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
آج نہیں تو کل اسرائیل کو اپنے اس ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ ترک صدر نے کہا 7 اکتوبر کا حملہ جارحیت نہیں اسرائیلی مظالم کا رد عمل تھا۔ جس کی آڑ میں اسرائیل نے اہل غزہ پر انسانی تاریخ کا بدترین ظلم کیا۔
ترکیا کے صدر غزہ اور فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے۔ انھوں نے کہا اب اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں اور قراردادوں پر بھی اعتبار نہیں رہا۔