اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ انھوں نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی نہیں کہا۔ ہمارے بیان میں ایک لفظ مسنگ تھا جس سے غلط تاثر پیدا ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی وی پی این کا استعمال غلط چیزوں کو دیکھنے کے لیے کرتا ہے تو پھر اس کا استعمال درست نہیں ہے اور غیر شرعی ہے۔ اس کے ذریعے اگر صارفین سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کام کرنے کا اپنا یک طریقہ کار ہے جس میں تمام اہم پہلؤں کے ساتھ ساتھ ہمیں شرعی پہلو کو سب سے مقدم رکھنا ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا ہمارے بیان میں اس حوالے سے ایک لفظ شائع ہونے سے رہ گیا تھا جس کے باعث بیان کی صورت کچھ کی کچھ ہوگئی۔
صارفین اگر کسی تحقیقی کام یا سوشل میڈیا کے ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے وی پی این استعمال کرتے ہیں تو اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔