روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کہتے ہیں کہ یورپی یونین میں خود ہی انٹرنیشنل قوانین بنا کر ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کو ان قوانین کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی حالانکہ وہ خود کو ان قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
ہم انھیں خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انسانی معاشرے برابری کی سطح پر قائم ہوتے ہیں۔ اگر ہم یورپ کے قوانین کے پابند ہیں تو پھر انھیں بھی ہمارے قوانین کا پابند ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا: ہم آپ کو سنجیدگی سے خبردار کر رہے ہیں کہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں اور نہ ہی ہم پر اپنے خود ساختہ قوانین کا اطلاق کریں۔