امریکہ کے صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان بہت اچھے حکمران ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر مینشن کرتے ہوئے کہا کہ کراؤن پرنس محمد بن سلمان خطے میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان کے پاس ایک بڑا اور واضح وژن ہے، وہ صاحب فکر اور باصلاحیت آدمی ہیں۔ انھوں نے بہت کم وقت میں سب کو اپنے کام سے متاثر کیا ہے، ایسا ولولہ اور جذبہ بہت کم حکمرانوں میں ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا: جو کام کراؤن پرنس نے کیا ہے یا جو وہ کر رہے، شاید میں یا کوئی اور بھی نہ کرسکتا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں صدارتی الیکشن کی کیمپین میں مصروف ہیں۔ اور یہ بات انھوں نے اسی کیمپین کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی ہے۔