اب سے کچھ دیر پہلے امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن ریاض پہنچے ہیں۔ اور انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
وہ خطے میں جاری صورتحال پر آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران نوٹ کیا گیا ہے کہ خطے کے تمام ممالک میں ایک خاموش سی ہلچل مچی ہوئی ہے۔
امریکی اور ایرانی وزیر خارجہ کبھی سعودی عرب، کبھی بحرین اور کبھی قطر جا رہے ہیں۔
دوسری طرف مصر اور اردن کے حکمرانوں کے بعد آج امریکی سیکرٹری خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات ہو رہی ہے۔
جبکہ یہ خطرہ بھی محسوس کیا جا رہا ہے شاید اسرائیل بھی اگلے کچھ دنوں میں ایران پر حملہ کرنے والا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ علاقائی اور عالمی راہنماوں کا مسلسل ریاض آنا اور خاموشی سے چلے جانا، کسی ایسے معاملے کی نشاندہی کرتا ہے جسے ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھا جا رہا۔