اردن کے حاکم جلالۃ الملک عبد اللہ ثانی سعودی عرب کے انتہائی اہم دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
شاہ عبد اللہ کے دورہ سعودی عرب کو خاص تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ عبد اللہ خطے میں قیام امن کے لیے سعودی کوششوں کے حامی ہیں۔
گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کا دورہ کیا تھا، اب اردن کے ملک عبد اللہ ریاض پہنچے ہیں۔ عرب میڈیا پر اس حوالے سے خصوصی کوریج جاری ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے کے عرب حکمرانوں کے درمیان کچھ ایسا ضرور چل رہا ہے جس کا سب کچھ ظاہر نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اردن اور مصر، فلسطین کے پڑوسی ملک ہیں اور ماضی میں اسرائیل کے خلاف جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔
دونوں ملکوں کے حکمرانوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں کی ہیں جنھیں کاروباری نوعیت کی ملاقاتیں کہا جا رہا ہے تاہم کچھ اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں کاروباری نہیں، علاقائی ہیں۔