یہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے مندروی میں اس وقت پیش آیا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیر نگرانی پشاور سے پاڑہ چنار آنے والی گاڑیوں کے قافلے پر کسی نے حملہ کردیا۔ واضح رہے کہ اس سڑک کو حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔
اس انتہائی افسوسانک واقعہ پر ملک بھر میں سوگ اور غم کی فضاء چھا گئی ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 38 افراد میں 6 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 19 لوگ زخمی ہیں۔
ضلع کُرم پاکستان کی شمال مغربی سرحد پر واقع ایک خوبصورت علاقہ ہے جس کی اکثر آبادی شیعہ ہے۔ یہ پاک افغان بارڈر کی اُس لوکیشن پر واقع ہے جہاں دوسری طرف افغانستان میں خوست، پکتیا، لوگر اور ننگرہار کے علاقے ہیں۔