عالم اسلام کے مشہور قاری الشیخ مشاری راشد العفاسی نے بارہ ربیع الاول کے جشن کے آغاز کے حوالے سے ایک اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جشن کا آغاز چوتھی صدی ہجری میں ہوا تھا۔
انھوں نے لکھا کہ : پہلے پہل جشن عید میلاد النبی ﷺ کا آغاز مصر کے عبیدیون نے چوتھی صدی ہجری میں کیا تھا، مزید یہ کہ انھوں نے ولادت کے اعتبار سے چھے عیدیں بھی ایجاد کر رکھی تھیں۔
نبی کریم ﷺ کی ولادت کی عید، سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کی ولادت کی عید، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ولادت کی عید، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ولادت کی عید، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کی عید، کی، اور خلیفہ وقت کی ولادت کی عید۔
الشیخ مشاری نے لکھا کہ در اصل عبیدیون خفیہ طور پر رسول اقدس ﷺ کے وفات کے دن کی خوشی مناتے تھے کیونکہ وہ اپنے کفر اور دین دشمنی کو چھپا کر وار کرتے تھے۔
انھوں نے اپنے اسی ٹویٹ میں صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ایک حدیث بھی لکھی جس کے مطابق رسول اقدس ﷺ نے فرمایا: "جس نے ہمارے دین میں کچھ نیا ایجاد کیا، وہ رد کردیا جائے گا اور یہ کہ جس نے ہمارے حکم کے علاوہ کوئی عمل کیا وہ بھی رد کردیا جائے گا۔