اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپس کی ممکنہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کے مطابق ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی اور ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔
نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے، لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق پیٹرول پمپس سے سہولت حاصل کریں
