فلسطین کے صدر محمود عباس کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی صہیونی غلام ہیں جو مظلوموں کی بجائے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہیں۔
محمود عباس نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : پوری دنیا کے انسان جانتے ہیں کہ فلسطین اور غزہ میں کیا ہو رہا ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم کا جھکاؤ ظلم کرنے والوں کی طرف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کوئی مسلمان ملک ہو یا غیر مسلم ملک، غزہ اور فلسطین کا مسئلہ اب انسانی بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
ایسے میں امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا اور ایشیاء میں تمام انسان خواہ وہ کسی مذہب اور نسل سے تعلق رکھتے ہوں، سب انسانی بنیادوں پر غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔
بھارت سمیت ایسے تمام ممالک کو سوچنا چاہیے کہ آخر وہ انسانیت کی بجائے حیوانیت کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں؟ یا تو ان میں انسانیت کا فقدان ہے یا وہ صہیونی غلام ہیں۔