سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی آرمی کے ہائی رینکنگ آفیسرز سے اہم ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات صبح 11 بجے سے 12 تک طے تھی لیکن خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر مشاورت کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
صبح گیارہ بجے شروع ہونے والی ملاقات تا حال جاری ہے۔ اس دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے آرمی آفیسرز کے ہمراہ نماز ظہر بھی ادا کی۔
ابھی تک اس ملاقات میں ڈسکس ہونے والے امور اور معاملات سامنے نہیں آ سکے تاہم با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد نے آرمی آفیسرز سے ملکی سیکیورٹی پر بریفننگ لی اور فضائی حدود کی نگرانی سخت کرنے کا حکم جاری کیا۔