دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی ایٹو 3 متعارف کرائی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چین کے نائب وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے اور اس دوران چینی گاڑیوں کے پاکستان میں متعارف کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ غیرملکی بینک کے عالمی سربراہ برائے کارپوریٹ سے بھی ملے، ساتھ ہی انہوں نے ویزا کمپنی کے ریجنل صدر سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے چین کے نائب وزیر خزانہ سے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سوئپ معاہدے کی حد کو بڑھا کر 40 ارب چینی یوآن کیا جائے