اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک اہم سرکاری دورے پر چین جائیں گے، جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
دورۂ چین کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک چین دوستی، اقتصادی شراکت داری اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔
یہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 75 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریبات میں بھی وزیرِاعظم شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کی تاریخی دوستی اور باہمی تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور علاقائی روابط کے منصوبوں پر بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment