معروف بھارتی مبلغ اور انٹرنیشنل مسلم سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، اس دوران وہ کراچی، لاہور، اور اسلام آباد جائیں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔ اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان میں سٹیٹ گیسٹ کے طور پر قیام کریں گے۔
بھارت سے بے دخلی کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک پہلے دوبئی اور اب ملائیشیا میں قیام پذیر ہیں، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت کافی عرصے سے دی جا رہی تھی جسے انھوں نے اب قبول کیا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں مطلوب ہیں اور ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس دورے کے بھارت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بھارتی حکومت، حکومت پاکستان سے اس سلسلے میں کیا مطالبہ کرتی ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا زبردست استقبال کیا جا رہا ہے۔