پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر طیارے میں سے 15 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مسافر سعودی عرب کے راستے سے غیر قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے اسپین جا رہے تھے۔
ابدتائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مسافروں میں 2 ایسے اسمگلرز بھی شامل ہیں جو انسانی سمگلنگ کا کام کرتے ہین۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی مہیا کردہ معلومات کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کے لیے مسافروں سے فی مسافر 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔