ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کا کردار نہایت اہم ہوگیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ خطے کے امن اور اس کی تعمیر وترقی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اگر متحد ہوکر چلیں گے تو دشمن کو کامیابی نہیں ملے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی بھی آج سعودی عرب کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔
اس سلسلے کی پوری اور واضح بات تب سامنے آئے گی جب سعودی آفیشلز کی طرف سے ایرانی بیانات پر رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔ تاہم سعودی عرب نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔