اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کردی۔
انھوں نے کہا، فلسطینی اور لبنانی لوگوں کو بھی زندگی جینے کا اتنا ہی حق حاصل ہے، جتنا اسرائیلی شہریوں کو ہے۔
چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین، اسرائیل کے جنگی عزائم کی شدید مذمت کرتا ہے، خطے میں جنگ کو بلا وجہ طول دینا، دنیا کے امن کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تمام ممالک ملکر مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے کوششیں کریں، مزید تاخیر کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
چینی وزیراعظم نے کہا: اسرائیل کو غیر انسانی اور خوفناک رویے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس سارے معاملے میں ہم فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔