ترکیا کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ اب اقوام متحدہ کا نظام بالکل موثر نہیں رہا۔ بین الاقوامی معاملات میں اس نظام کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ترکیا کے صدر اور میں، عالمی برادری کو بھرپور طریقے سے پکارتے رہتے ہیں کہ آؤ اس نظام کو بدلو اور انسانی بحران کو ختم کرو، لیکن ہماری بات کوئی نہیں سنتا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ حسن نصراللہ خطے کی اہم شخصیت تھے۔ ان کی موت ایران اور حزب اللہ دونوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے اسرائیل اور نیتن یاہو کی خواہش ہے کہ یہ جنگ خطے میں مزید پھیل جائے اور وہ اپنی مرضی کے کچھ ممالک کو اگلی دہائیوں کے لیے اپاہچ کر دیں۔