جرمن چانسلر اولاف شولز نے جرمن پارلیمنٹ میں اطہار خیال کرتے ہوئے اسرائیل کو جدید اسلحے کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو بہت جلد مزید جدید ہتھیاروں کی کھیپ پہنچائیں گے۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے اسٹریٹیجک پاٹنر ہیں اور ہم اپنے تعلقات کی بنیاد پر اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے ہتھیاروں کی نئی کھیپ جلد تل ابیب پہنچے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ دانوں میں اسرائیل کی فوجی استعداد میں کسی خاظر خواہ اضافے کو نہیں دیکھا گیا البتہ اسرائیلی فوج کے زیر استعمال اسلحے اور جنگی تکنیک میں دن بدن بہتری آتی جا رہی ہے۔