ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے، یہ فطری بات ہے۔
انھوں نے اٹلی کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ سے بالکل خوف زدہ نہیں ہیں لیکن ہم جنگ سے صَرفِ نظر کرنا چاہتے ہیں۔
عرب مبصرین نے ایرانی وزیرخارجہ کے اس بیان پر یہ سوال اُٹھایا ہے کہ اگر آپ جنگ نہیں چاہتے تو کیا وہ فلسطینی جنگ چاہتے تھے؟ جو آپ کے سہارے جنگ لڑ گئے اور اکثر شہید ہوگئے۔
ڈاکٹر عباس عراقجی نے اپنے اس انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو ہمارا اس بار کا جواب پہلے سے مختلف اور شدید ہوگا۔