روس کے شہر کازان میں جاری برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں مشرق وسطی کے حوالے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کریں۔
ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کو بند کیا جائے۔ لبنان کی سالمیت اور اس کے شہریوں کو لاحق خطرات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
برکس ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفاہی کاموں میں مصروف عملے کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔
برکس سربراہی اجلاس میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کو یقینی بنائے۔
برکس ممالک نے نئے ممبران کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ترکیا اور ایران کو مستقل رکنیت دیتے ہوئے انھیں برکس گروپ میں خوش آمدید کہا۔