غرباء کی مدد اور رفاحی کاموں کے لیے شاہ سلمان کی ذاتی فاؤنڈیشن "شاہ سلمان غیر منافع بخش فاؤنڈیشن” میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے یہ فاؤنڈیشن، شاہ سلمان کے پرسنل خیراتی اور انسانی کاموں کو ترتیب دیتی ہے۔ اور یہ مکمل طور پر غیر منافع بخش فاؤنڈیشن ہے۔
تاہم اب اس میں شاہ سلمان کے حکم سے توسیع کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جن میں دنیا بھر کے ضرورت مندوں کی مدد، شہری تعمیر و ترقی، فلاحی و ثقافتی کاموں میں پائیداری اور مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرنا شامل ہے۔
شاہ سلمان کے احکامات کے مطابق اس فاونڈیشن سے استفادے کو آسان اور عالمی بنایا جائے گا۔ فاونڈیشن دنیا بھر میں جہاں جہاں ضرورت ہوگی لوگوں کی مدد کرے گی۔ شاہ سلمان سوسائٹی میوزیم اور شاہ سلمان لائبریری کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔
شاہ سلمان فاونڈیشن، کنگ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کے تمام پرسنل رفاہی اور خیراتی کاموں کی نگرانی کرے گی۔ جدید اور سمارٹ طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاموں کو مکمل کرے گی۔
در اصل یہ فاؤنڈیشن شاہ سلمان کے کیرئیر کی ترجمانی کرنے کے لیے ہے۔ اس میں ان کے غیر منافع بخش کاموں اور مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔