فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی اور اس کی مستقل حیثیت کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔
یہ بیان انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔
انھوں نے کہا : امیر محمد بن سلمان نے مجلس شوریٰ سے اپنے سالانہ خطاب کے دوران فلسطین کے مسئلے کو جو اہمیت دی اور ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑے ہونے کے جس عزم کا اظہار کیا، اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں، اقوامِ متحدہ کے حالیہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔