اسرائیل نے کئی گھنٹے بعد ایران پر اپنے فضائی حملے کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شہری آبادی کی بجائے صرف اسلحہ بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
جبکہ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر ناکام بنادیا ہے۔ اور ہم کسی مناسب موقع پر اسرائیل کو اس حملے کا جواب دیں گے۔
گزشتہ رات اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے ایران کے تقریباً 20 مقامات پر حملے کیے گئے۔ تاہم ابھی تک ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ایرانی حکام نے بتلایا کہ حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا ہے لیکن کچھ مقامات پر ہمیں معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
دوسری طرف واشنگٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی طرف سے اسرائیل کو دوبارہ جواب دینے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود کھول دی ہے اور ایرانی ائیرپورٹس کو مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے اوپن دیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ امریکہ، ایران اور اسرائیل کے مابین قطر میں نئے سرے سے امن مذاکرات کا آغاز کر رہا ہے جس پر فریقین نے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔
تاہم اگر ایران کی طرف سے اسرائیل پر کوئی نیا حملہ کیا جاتا ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ مذاکرات نہ ہوسکیں اور خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی بڑی جنگ کا آغاز ہوجائے۔