بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فائنل کال نے اپنا پہلا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں نکلنے والا قافلہ ڈی چوک کے بالکل قریب پہنچ گیا۔ احتجاجی قافلے نے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک کے سامنے پڑاؤ ڈال دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی چوک کے دوسری جانب پاکستان کی پارلیمینٹ، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم ہاؤس کی عمارتیں ہیں۔
بشری بی بی اور کارکنان پرعزم ہیں کے وہ اپنے خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے واپس نہیں جائیں گے۔ بشری بی بی نے ڈی چوک کے قریب موجود مظاہرین سے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے خان کو لیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔ انھوں نے بارِ دِگر کہا کہ آپ لوگ چلے بھی گئے تو میں نہیں جاؤں گی۔ میں خان کو لیکر ہی جاؤں گی۔
تاہم ابھی تک قافلے کا مرکزی ٹرک ڈی چوک سے کچھ فرلانگ پیچھے ہے۔ کارکنان کی بھاری تعداد ڈی چوک کے اندر بھی پہنچی ہے۔ کہا جا رہا ہے مزید کچھ دیر میں مرکزی قافلہ بھی ڈی چوک پہنچ جائے گا۔ پھر اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت کیا لائحہ عمل اپناتی ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی احتجاج میں شامل ہیں۔