سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے نہ صرف ایرانی سالمیت کے خلاف ہیں بلکہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کسی بھی جارحیت اور باہمی کشیدگی و شدت پسندی کے خلاف ہے۔ اور ایسی کوششوں کا حامی و معاون ہے جن سے خطے میں امن و استقرار پیدا ہو سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دونوں طرف کے ذمہ داران سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے اختلافات اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فریقین کو دعوت دیتا ہے کہ خطے میں جاری جارحیت کو بند کیا جائے اور نزاع کا باعث بننے والے امور کو مقامی حقیقتوں اور بین القوامی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، انھیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔