پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورے کی مخالفت شدت اختیار کر گئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مہم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے قائدین کا کہنا ہے ڈاکٹر ذاکر نائیک عیسائیوں کو تو جواب دے نہیں سکتے، وہ دین اسلام کی کیا خدمت کریں گے؟
بعض سوشل میڈیا صارفین کے بقول ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مطالعہ تقابل ادیان میں بہت اچھا ہے لیکن وہ دین اسلام کا فہم نہیں رکھتے۔
جوں جوں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کا وقت قریب آ رہا ہے، سوشل میڈیا پر بعض مذہبی جماعتوں کی طرف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مہم کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان اعتراضات کا جواب کیسے دیتے ہیں جو ، ان پر پاکستان میں بعض مذہبی لیڈران کی طرف سے لگائے جا رہے ہیں۔