صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی کال پر بلائی گئی قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ایسی اقوام متحدہ کا کیا فائدہ جو مظلوموں کو انصاف نہ دلوا سکے۔
انھوں نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آپ کا خون ضرور رنگ لائے گا اور فلسطین پر آزادی کا پرچم ضرور لہرائے گا۔
انھوں نے پچھلے دنوں اپنے چھوٹے بھائی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو بھی سراہا اور اسے پاکستانی عوام کی ترجمانی قرار دیا۔
انھوں نے ماضی میں فلسطینی زعماء یاسر عرفات اور دیگر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ نواز شریف نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے فورم کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے اس سے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔