کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس ملزمہ کو بری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔