میڈیا اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے ایکٹنگ چئیرمین بیرسٹر گوہر خان کو ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان تک یہ اطلاعات پہنچائی گئی ہیں کہ لاء اینڈ فورسز کو اطلاع ملی ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین میں کچھ مشتبہ افراد یا ریاست کو انتہائی مطلوب افراد شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسز مظاہرین پر ٹارگٹڈ آپریشن کرسکتی ہیں۔
اس کے بعد بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے انھیں حالات سے آگاہ کیا اور اس پر خان کا موقف یا پیغام ریکارڈ کیا گیا۔
اس وقت پاکستان کے تمام میڈیا چینلز یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دھرنے یا مظاہرے پر ریاستی ادارے کسی بھی وقت آپریشن کر سکتے ہیں۔