وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا کہنا ہے یہ پُر امن مظاہرہ نہیں ہے۔ جس میں ریاست کے محافظین کو یوں قتل کردیا جائے وہ مظاہرہ کیسے پُر امن ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم اس پر سخت ایکشن لیں گے۔ ذمہ داران کو نہیں چھوڑیں گے۔
انھوں نے کہا ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لاشیں ہی اُٹھاتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا ہم نشاندہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں فوج طلب کیے جانے سے کچھ دیر قبل ہی پیر کو رات گئے سرینگر ہائی وے پر سکیورٹی پر تعینات تین سے پاچ رینجرز اہلکاروں کو ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر جی ٹین کے سگنل کے قریب پیش آیا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔‘