ترک میڈیا کے مطابق ایران نےکہا ہے کہ ہم اسرائیل کو جلد سبق سکھائیں گے۔ ہم بہت جلد حسن نصر اللہ کی موت کا بدلہ لیں گے۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیل کو سخت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔
تاہم پورے عالم دین میں اب کوئی ایک شخص بھی یہ نہیں سمجھتا کہ ایران اسرائیل سے کوئی بدلے لے گا۔
کیونکہ لوگ اس طرح کے ایرانی دعوؤں سے تنگ آ چکے ہیں، یہی دعوے قاسم سلیمانی کی موت پر کیے گئے تھے، پھر انہی دعوؤں کو اسماعیل ہنیہ کی موت پر دہرایا گیا تھا۔
اور اب یہی دعوے حسن نصر اللہ کی موت پر کیے جا رہے ہیں۔ خبر تو یہ ہے حسن نصر اللہ کی موت کی تصدیق ہوتے ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو سخت سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔