حرمین شریفین پریزیڈنسی کے سربراہ امام و خطیب المسجد الحرام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے شاہی حکم نامے کی روشنی میں حرمین شریفین میں نئے ائمہ کرام کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق المسجد الحرام میں امامت کا منصب حاصل کرنے والے نئے ائمہ کرام میں سے ایک فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بدر التركي اور دوسرے فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ولید الشمسان ہیں۔ یہ دونوں ائمہ کرام اس سال المسجد الحرام میں تراویح کی امامت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں۔
جبکہ المسجد النبوی میں جن دو ائمہ کرام کی تعیناتی ہوئی ہے ان میں سے ایک فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور دوسرے فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی ہیں۔ یہ دونوں ائمہ کرام بھی اس سال مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کا شرف حاصل کرچکے ہیں۔
ادارہ دار نیوز ، نئے تعینات ہونے والے ائمہ کرام کو اس عظیم الشان اعزاز کے حصول پر، انھیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔