حرمین شریفین کے اندرونی امور کے نگران و سربراہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے سینئر امام و خطیب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم کی قرآنی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم نے مسجد نبوی میں قرآن کریم سیکھنے والے مرد اور خواتین کے لیے آسان طریقے ایجاد کیے اور انھیں حفظ و ترجمہ کا شوق دلانے پر کافی کام کیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کے امام و خطیب ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی، مسجد نبوی میں قرآنی علوم اور خواتین کے حلقوں علمی نصوص کو فروغ دینے میں ان کی بابرکت کوششوں کو خوش آئند قرار دیا۔
ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم، تلاوت اور تفسیر انسانوں کی زندگی میں انقلاب لاتے ہیں۔قرآن کریم کی اشاعت و تفہیم میں آسانی کے لیے جو کام ہمارے عزت مآب امام صاحب نے کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی عظیم الشان کوششوں کو کامیابی اور قبولیت سے نوازے۔