لبنان پر اسرائیل کے پے در پے حملوں کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کو مناسب وقت پر جواب دیں گے، ہم نے ابھی تک کچھ شروع کیا ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں شروع ہونے والی جنگ میں لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے مسلسل کاروائیوں کے باوجود حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف کوئی بڑی کاروائی نہیں کی ہے۔
حالیہ پیجر حملوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو سبق سکھانے اور بڑی کاروائیوں کا اعلان کیا تھا
تاہم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ابھی تو ہم نے ایسا کچھ شروع ہی نہیں کیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی علاقائی پراکسیاں اسرائیل کے خلاف کسی بڑی سرگرمی کی صلاحیت ہی نہیں رکھتیں۔ ان کا واحد مقصد خطے میں خلفشار کو برقرار رکھنا اور امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔