سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی پروجیکٹ نیوم کا بزنس ایریا "سندالہ” افتتاح کے لیے تیار ہوگیا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے میں اس کا افتتاح کردیا جائے گا۔
کہا جا رہا ہے کہ سندالہ کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی کاروباری شخصیات، مختلف انٹرنیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز، تمام بڑے برینڈز کے مالکان اور مقامی تاجروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
سندالہ کا اکثر حصہ ریڈ سی یعنی بحر احمر کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے، منفرد آرکیٹیکچر اور مختلف محل وقوع نے اسے انٹرنیشنل بزنس ماہرین کے لیے پرکشش بنادیا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ سندالہ کے افتتاح کے ساتھ ہی یہاں قائم ہونے والی مارکیٹ بھی فوری طور پر عالمی مارکیٹ کے ساتھ جڑ جائے گی۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں معروف امریکی بزنس مین ایلون مسک نے بھی نیوم اور اس کے جدید پراجیکٹس کی تعریف کرتے ہوئے انھیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔