جن امیدواروں نے قرعہ اندازی کے بغیر سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کروائی تھیں، اُن سب کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے لیے قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہونا تھی جو اب نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی.
سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہو گی۔
سرکاری سکیم کے لیے حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری حد 3 دسمبر مقرر تھی۔ تاحال سرکاری سکیم کے لیے 63400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ سرکاری حج کے لیے 89 ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔
درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اور پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔