جدہ البلد میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024ء جو کہ 5 دسمبر سے 14 سمبر تک جاری گا، میں بھارت کے اداکار عامر خان کو ان کی دو فلموں دنگل اور گجنی میں شاندار کام کرنے کی وجہ سے خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایکٹرز، رائیٹرز، اور ڈائریکٹرز کی بہت بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔
جدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا مقصد فنون لطیفہ میں علاقائی اور بین الاقوامی اشتراک کو فروغ دینا اور مشترکات پر کام کو ممکن بنانا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جدہ فلم فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن ہے
اس میں عامر خان،کرینہ کپور، رنبیر کپور اور دیگر بھارتی اداکار شامل ہیں۔کرینہ کپور خان 6 دسمبر کو ناظرین کے ساتھ گفتگو کریں گی۔رنبیر کپور 8 دسمبر کو اپنی فلمی زندگی اور کیریئر کے تجربات پر روشنی ڈالیں گے۔