انیس سالہ شایان علی برٹش پاکستانی نوجوان ہے۔ وہ یوکے میں لاء کا طالب علم ہے تاہم اس کی شہرت لندن میں پاکستانی سیاست دانوں کا پیچھا کرنا ہے اور “چور چور” کے نعرے لگانا ہے۔
شایان علی اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ہے اور لندن پہنچنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دانوں اور دیگر آفیشلز کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔
شایان علی پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط کارکن اور عمران خان کا فین ہے۔ حالیہ احتجاجوں میں اسے کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم وہ ڈٹا ہوا ہے۔
وہ اپنا قائد اور لیڈر عمران خان کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ شایان علی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان بھی تب ہی جاتا تھا جب وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تھی۔
وہ کہتا ہے کہ، وہ مخالف سیاستدانوں کے پیچھے “چور چور” کے نعرے اس لیے لگاتا ہے تاکہ ویڈیو وائرل ہو لیکن وہ اسے اپنی چوائس یا پسند نہیں قرار دیتا ہے۔
اس نے کہا وہ سوشل میڈیا سے کچھ کماتا نہیں ہے تاہم اُسے اس کے والدین اس کام کے لیے سپورٹ ضرور کرتے ہیں جس سے اسے حوصلہ ملتا ہے۔
واضح رہے کہ شایان علی اور اس کے دیگر دوست، پی ٹی آئی کے لندن چیپٹر سے الگ ایک گروپ کا حصہ ہیں جو اپنے مظاہرے خود آرگنائز کرتے ہیں۔