امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی پاداش میں ائیرنیشنل گارڈ جیک ٹیسیرا کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
جیک کی عمر 22 سال ہے اور وہ دو سال سے پینٹاگون کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
جیک نے روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے متعلق پینٹاگون کی ریسرچ کو سوشل میڈیا پر نشر کیا تھا۔
جیک کو 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کیس دائر کرکے ان پر لگائے گئے 6 الزامات کی تحقیات کی گئیں اور اب انھیں امریکی عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔