ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ عائلہ مجید ACCA کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی ہیں جو اس کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ عائلہ مجید 180ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زائد اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کی قیادت کریں گی۔
عائلہ مجید کا یہ اعزاز پاکستان کا اعزاز ہے۔
عائلہ مجید ایک ایسے وقت میں اے سی سی اے کی صدر منتخب ہوئی ہیں جب اے سی سی اے اپنی صد سالہ تقریبات منانے جا رہا ہے۔
عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں، جو ڈیکاربونائزیشن، پائیداری اور توانائی کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتی ہیں۔
عائلہ مجید کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں ‘اکاؤنٹنگ کا نیا مستقبل، اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور اسٹیک ہولڈرز کا طرز عمل ‘ان موضوعات کے حوالے سے کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔