امام و خطیب مسجد نبوی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر کے دورہ کرغیزستان کے دوران وہاں کے سب سے مشہور سیاح اور یوٹیوبر نے امام مسجد نبوی سے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
امام صاحب نے مذکورہ نوجوان سیاح کی قبول اسلام کی کوشش کو سراہتے ہوئے اسے کلمہ بھی پڑھایا اور اس کی استقامت کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایات کی روشنی میں ائمہ حرمین شریفین وقتاً فوقتاً مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں اور دعوت و تبلیغ کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
پچھلے ایک ماہ کے دوران امام و خطیب مسجد الحرام فضلیۃ الشیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری نے جنوبی افریقہ اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے ملائیشیا کا دورہ کیا۔
دوسری طرف امام و خطیب مسجد نبوی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی نے انڈونیشیا جبکہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر نے کرغیزستان کا دورہ کیا ہے۔