حرمین شریفین پریزیڈنسی کے رئیس، حرم مکی کے سینیئر امام و خطیب فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ نے آج مسجد حرام میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو خالص اللہ تعالیٰ کی توحید سکھاؤ۔
انھیں سلف صالحین کا منہج بتلاؤ، انھیں گمراہ افکار اور برے نظریات سے بچاؤ، ان کے دل ودماغ کی حفاظت کرو، ان کی سماعتوں اور بصارتوں پر پہرے بٹھاؤ۔
انھوں نے کہا
سوشل میڈیا کے کثرت استعمال نے بچوں کے اخلاق کو بہت متاثر کردیا ہے، آپ دیکھو کہ آپ کے بچے کن لوگوں کو دیکھتے ہیں، کن لوگوں کو سنتے ہیں، کن لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں، اگر آج آپ نے ان کی پروا نہ کی تو یہ بچے کل کسی اور کے ہوں گے۔ یہ آپ کے بچے نہیں ہوں گے۔
سنو ! اپنے بچوں کو بدعات اور خرافات سے بچاؤ، انھیں بہترین امور سکھلاؤ، اور بہترین امور وہ ہوتے ہیں جو ہدایت سے بھی پہلے حاصل ہو جائیں، انھیں برے امور سے بچاؤ اور برے امور دین میں بدعات کی صورت میں نت نئی ایجادات ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا
سوشل میڈیا کی بے رہروی نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، موبائل فونز کی اسکرینوں کے پیچھے بیٹھے شیاطین نے مسلم امہ کے مستقبل پر گہرے وار کرنا شروع کردیے ہیں۔
انھوں نے کہا
خدارا اپنے بچوں کا خیال رکھو، ان کی حفاظت کرنا آپ کی دینی و سماجی ذمہ داری ہے
دشمن کو ناکام بنادو اور اپنی اولادوں کو بچالو، انھیں خیر کے راستے دکھاؤ، بھلائی کی راہوں پر چلاؤ، علماء ومشائخ کی صحبت سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرو