گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کے بعد، قطر کے امیر تمیم بن حمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ آج میں نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر قطر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ تمام شعبوں میں معاشی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
ہم نے تجارت و صنعت کے دیگر موضوعات پر تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، خاص طور پر غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر مثبت پیش رفت کے حوالے سے سفارتی اور سیاسی ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جس سے کشیدگی میں کمی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔