ایران کے روحانی پیشوا اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کہتے ہیں کہ ہم پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ہم عربوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ ہم کسی بھی ملک کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی کریں گے۔
عرب ممالک میں موجود ملیشیات اور پراکیسیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم ہر ملک کی ذاتی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے یہ باتیں آج انٹرنیشنل اور عرب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ تاہم عربوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔