جب ٹویٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا، سی این این اور فوکس نیوز پر اسے کرمنل کہہ کر اس کی کردار کشی کی گئی۔ پورے امریکی میڈیا پر اسے ایک گالی بنادیا گیا۔
جگہ جگہ امریکہ میں اس پر کیسز قائم ہوگئے۔ سب دوست اس سے دور ہونے لگے۔ وہ جیل بھی پہنچ گیا۔ ذرائع ابلاغ نے اسے تقریباً پاگل اور مجنون ثابت کردیا۔
وہ کوئی عام آدمی نہیں تھا سُپر پاور امریکہ کا سابق صدر تھا، پوری دنیا میں اس کے نام کا ڈنکا بجتا تھا۔ اسے سب جانتے پہچانتے تھے۔
لیکن اب اس پر ایسا وقت آگیا تھا کہ کوئی اس کا نام بھی نہیں لیتا تھا۔ کوئی اس کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں تھا۔ سب اس سے دور بھاگ رہے تھے۔
لیکن اس کے باوجود ایک بندہ اس کے ساتھ کھڑا رہا۔ اس نے ٹویٹر کو خرید کر ٹرمپ کے لیے ایک ایسی جنگ لڑی کہ بڑے بڑے امریکی نشریاتی ادارے اور ڈیموکریٹکس منہ دیکھتے رہ گئے۔
ایلون مسک نے کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا۔ اس نے ٹویٹر خرید کر ٹرمپ کےلیے تاریخی جنگ لڑی۔
اس صرف ٹویٹر سے سارے امریکی میڈیا کو شکست دے دی اور ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپس لے آیا۔ زندگی میں ایک ایسا دوست ہونا چاہیے۔۔