خیبرپختونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانے کے لیے سیرت النبی ﷺ کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جانی چاہیے۔
خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔